مسجد کے پاس تیر کمان کے اشارہ پر مادھوی لتا کا بیان۔ صدر مجلس پر تنقید: ویڈیو دیکھیں

[]

حیدرآباد۔ پارلیمانی حلقہ حیدرآباد کی بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا کی جانب سے رام نومی کے دن مسجد کے پاس کیے گئے اشارے پر مسلمانوں میں شدید برہمی کی لہر پائی جاتی ہے۔

 

بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے ان کی اس حرکت پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ اس دوران آج مادھوی لتا نے اپنی حرکت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وضاحت پیش کی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جو چل رہا ہے وہ رام نومی کا ہے ہم رام جی کو رام بان سے مانتے ہیں۔

 

ہم اولڈ سٹی میں اس دن تمام کے دکھوں سے نجات کیلئے رام جی سے پرارتھنا کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے سر پہ تو رام کا بھی ہاتھ ہے رحیم کا بھی ہاتھ ہے، ہمارے نریندر مودی بھائی مسلمانوں کے لیے بھی آگے بڑھ رہے ہیں اور ہندوؤں کے لیے بھی آگے بڑھ رہے ہیں سکھ کے لیے بھی آگے بڑھ رہے ہیں اور عیسائی کے لیے بھی۔ تمام لوگوں کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔

 

انھوں نے صدر مجلس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آزادی سے پہلے ملک کا بٹوارہ کرکے تسلی نہیں ملی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *