یورپی کمپنیوں کی مقبوضہ فلسطین کے لئے پروازیں منسوخ، ذرائع

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عبرانی ذرائع ابلاغ نے ڈچ، سوئس، آسٹریا اور لفتھانسا ایئرلائنز کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کے لئے پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

گذشتہ رات عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع مقبوضہ شہر ایلات میں ایک زوردار دھماکہ سنا گیا ہے۔
ان ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایلات کے علاوہ دیگر مقبوضہ شہروں میں بھی جمعرات کی شام راکٹ اور میزائل حملے مشاہدے میں آئے ہیں۔

مذکورہ ذرائع نے مزید بتایا کہ غزہ کی پٹی کے شمال سے ایک راکٹ مقبوضہ شہر عسقلان پر داغا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *