اسکول یا بیوٹی پارلر _ پرنسپل کروارہی تھی فیشیل اس کے بعد کیا ہوا ویڈیو دیکھیں

[]

لکھنؤ: اترپردیش کے ایک اسکول میں پرنسپل فیشل کروانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق، اناؤ ضلع کے ڈنڈاماؤ گاؤں کے ایک پرائمری اسکول کی پرنسپل سنگیتا سنگھ نے طالب علموں کو پڑھانے کے بجائے اسکول میں فیشل کروایا۔ انعم خان نامی ٹیچر نے ویڈیو اس وقت بنائی جب پرنسپل طلباء کے کچن روم میں فیشل کر رہی تھیں۔

 

یہ دیکھ کر سنگیتا سنگھ فوراً کرسی سے اٹھیں اور انعم خان سے بحث و تکرار شروع کر دی۔ اس کے بعد اس نے اس پر حملہ کیا اور فون چھیننے کی کوشش کے دوران انعم خان کا ہاتھ کتر دیا جس کے باعث ٹیچر انعم خان کے ہاتھ سے خون بہنے لگا ۔

پرنسپل کی فیشل کروانے کی ویڈیو کے ساتھ انعم خان نے سوشل میڈیا پر زخمی ہونے والی اپنی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی۔ جس کی وجہ سے دو ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے  ہوئے محکمہ تعلیم کے حکام نے پرنسپل کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔ انعم کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے متاثرہ ٹیچر کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس سلسلے سے مزید تفتیش جاری ہے



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *