ایرانی ایٹمی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں ہوا، آئی اے ای اے

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے کہا ہے کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

آج علی الصبح اصفہان کے نواحی علاقوں میں دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔ ایرانی اعلی حکام کے مطابق فضا میں مشکوک اشیاء نمودار ہونے کے بعد ملکی دفاعی نظام فعال کردیا گیا تھا۔

ڈیفنس سسٹم کی جانب سے مشکوک اشیاء پر فائرنگ کی وجہ سے دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *