کینڈا میں مسلمانوں کیلئے حلال رہن کیلئے قانون سازی

[]

ٹورانٹو: مسلم طبقہ پر خاص توجہ دیتے ہوئے حکومت کینڈا مالیاتی متبادل تک جس میں حلال رہن بھی شامل ہے وسیع تر رسائی حاصل کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

گھر مالکان بننے کے خواہش مند کینڈا کے شہری اور بالخصوص مسلمانوں کی مدد سے متعلق وزیراعظم جسٹن ٹرو ڈیو کی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر لبرل حکومت نے حالیہ وفاقی بجٹ میں انکشاف کیا کہ اس کی جانب سے مالیاتی خدمات فراہم کرنے والوں اور مختلف طبقات کے ساتھ پہلے ہی مشاورت شروع کردی گئی ہے

تاکہ یہ سمجھا جاسکے کہ وفاقی پالیسیاں کینڈا کے تمام شہریوں کو گھروں کے مالکان بنانے کی ضروریات کی تکمیل کے لئے کس طرح بہتر سے بہتر معاون ہوسکتی ہیں۔

حکومت نے اپنے بجٹ 2024 میں اعلان کیا ”اس میں اِن اشیاء کے سلسلہ میں ٹیکس قواعد میں تبدیلیاں، مالیاتی خدمات فراہم کرنے والوں کے لئے باقاعدہ سینڈباکس بھی شامل ہے جبکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ صارفین کو معقول تحفظ حاصل ہو۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *