بی آرایس کے سابق رکن اسمبلی سبھاش ریڈی مستعفی

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس کو لوک سبھاانتخابات سے پہلے ایک اوردھکہ لگاہے کیونکہ اُپل کے سابق رکن اسمبلی بی سبھاش پارٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اس خصوص میں پارٹی سربراہ و سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کو روانہ کردہ مکتوب استعفی میں لکھا کہ ان پر کسی بھی قسم کاکوئی دھبہ نہیں تھا اس کے باوجود پارٹی میں نئے شامل بنڈارولکشماریڈی کو ٹکٹ دیتے ہوئے رکن اسمبلی بنایاگیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران بی آرایس جس نے ریاست میں تقریبا دس سال تک حکومت کی کے کئی لیڈران، ارکان اسمبلی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *