گیانواپی مسجد کے سروے کے میڈیا کوریج پر پابندی لگانے مسلم فریق عدالت سے رجوع

[]

لکھنو _ 9 اگست ( اردولیکس) اتر پردیش کے وارانسی میں  واقع گیانواپی مسجد کے احاطے میں سائنٹفک سروے ساتویں دن بھی جاری ہے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے عہدیداروں نے چہارشنبہ کی صبح سروے شروع کیا۔ واضح رہے کہ محکمہ آثار قدیمہ ایک سروے کر رہا ہے کہ آیا 17ویں صدی کی اس مسجد میں کوئی قدیم ہندو مندر موجود ہے یا نہیں۔ اس سروے میں مسجد کمیٹی کے ارکان بھی حصہ لے رہے ہیں۔

 

دوسری طرف، مسلم فریق نے سروے کی میڈیا کوریج پر پابندی کے لیے ضلعی عدالت سے رجوع ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ اے ایس آئی کا سروے عدالت کے حکم کے مطابق کیا جا رہا ہے تاہم کسی عہدیداروں نے اس پر کوئی بیان نہیں دیا۔ لیکن سوشل میڈیا، ٹیلی ویژن اور اخبارات میں ہمیشہ اس سروے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ خبروں سے لوگوں کو گمراہ کرنے کا خدشہ ہے۔ اسی تناظر میں انہوں نے سروے پر میڈیا کوریج روکنے کی اپیل کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *