امریکہ نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا

[]

واشنگٹن: امریکہ نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کولے کر ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ آنے والے دنوں میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرے گا۔

اس میں اس کے میزائل اور ڈرون پروگراموں کے ساتھ ساتھ اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آرجی سی) اور ایران کی وزارت دفاع کی حمایت کرنے والے اداروں کے خلاف نئی پابندیاں شامل ہیں۔

دریں اثناء ایران نے کہا کہ یہ حملہ یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کا جواب تھا، جس میں دو اعلیٰ کمانڈروں سمیت سات ایرانی ہلاک ہوگئے تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *