لوک سبھا انتخابات سے قبل مہاراشٹرا میں 421 کروڑ روپے سے زیادہ ضبط

[]

ممبئی: مہاراشٹرا میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے مختلف محکموں نے لوک سبھا انتخابات سے قبل مجموعی طور پر 421.41 کروڑ روپے ضبط کئے ہیں۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر اور پرنسپل سکریٹری ایس چوکلنگم نے کہا کہ یہ رقم نقدی، شراب، منشیات، مفت اشیا، قیمتی دھاتیں اور دیگر اشیاء کی شکل میں ضبط کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ذریعہ نافذ کردہ مثالی ضابطہ اخلاق کے پیش نظر ریاست اور ضلع کی سطح پر بھراری ٹیموں، اسٹیٹک سروے ٹیم (ایس ایس ٹی)، ویڈیو سروے ٹیم (وی ایس ٹی) اور ویڈیو انسپکشن ٹیم (وی وی وی) کا تقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم مارچ سے 11 اپریل کے درمیان ٹیموں نے 39.10 کروڑ روپے نقد اور 27.18 کروڑ روپے کی 33,56,323 لیٹر شراب ضبط کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی 212.82 کروڑ روپے کی 11,42,498 گرام قیمتی سامان ضبط کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 63.82 کروڑ روپے مالیت کی 290.61 کلو گرام قیمتی دھاتوں کے ساتھ منشیات جیسی ممنوعہ اشیاء بھی ضبط کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 47 لاکھ روپے کی 51,272 مفت اشیاء اور 78.02 کروڑ روپے کی دیگر اشیاء ضبط کی گئیں، جس کی کل مالیت 421.41 کروڑ روپے ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *