ویڈیو: ہم دونوں بھائیوں کوجیل بھیج کر زہر دیا جاسکتا ہے: اکبرالدین اویسی

[]

حیدرآباد: مجلس کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی نے پرانے شہر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سنسنی خیز تبصرہ کیا۔ اکبرالدین کے تبصرے الیکشن کے دوران گرما گرم موضوع بحث بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اویسی برادران کو جان سے مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کا بیان دیتے ہوئے اکبراویسی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘ لیکن ان کا بیان تنازعہ کی شکل اختیار کر لیاہے۔

اکبر الدین اویسی نے میڈیا سے کہا کہ کچھ لوگ ہم بھائیوں کو جیل بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں دوا کے نام پر سلو پوائزن دیا جاسکتا ہے اور ایسا لگتا ہے ہم کو مار ڈالیں گے۔

اکبر الدین اویسی نے کہا کہ وہ حیدرآباد میں بہت مضبوط ہیں۔ اس لیے وہ ہمیں شکست دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اکبر الدین اویسی نے واضح کیا کہ چاہے کوئی کتنی ہی کوشش کرے، مجلس کی ہی کامیابی ہوگی۔

عوام کا کہنا ہے کہ اگر ا ن کا ایمان اتنا مضبوط ہے وہ کیوں ڈر رہے ہیں۔ اکبرالدین اویسی نے الیکشن سے قبل اس طرح کا بیان دیتے ہوئے سنسنی پھیلا دی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *