مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی باشندے شہید

[]

رملہ: فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی گولہ باری میں کم از کم دو فلسطینی جاق بحق ہوگئے۔

چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے وزارت صحت کے حوالے سے پیر کے روز بتایا کہ شہید ہونے والے دو افراد کی شناخت 30 سالہ عبدالرحمن مہر بنی فدیل اور 21 سالہ محمد اشرف بنی جامی کے نام سے ہوئی ہے۔

میئر صلاح بنی جابر نے کہا کہ کئی آباد کاروں نے شہر کے نواحی علاقے خیربیت الطویل میں فلسطینیوں کے ایک گروپ پر “حملہ” کیا جس میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے، مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں 468 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ 4,800 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *