غلطی دوبارہ تکرار کرنے کی صورت میں ایران فوری اور حتمی جواب دے گا

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

عبداللہیان نے چینی وزیر خارجہ کو شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے اور ایران کی جوابی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ پر واضح کردیا ہے کہ صہیونی حکومت کی طرف سے کسی قسم کی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی صورت میں ایران فوری اور حتمی جواب دے گا۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قوانین کے برخلاف تھا۔

وانگ یی نے کہا کہ ہم نے سیکورٹی کونسل میں ایران کے موقف کی حمایت کی ہے جبکہ امریکہ اور مغربی ممالک نے دوغلی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *