ہندو توا کی آڑ میں مسلمانوں کو ہراساں کیا جارہا ہے: مایاوتی

[]

مرادآباد: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سربراہ مایاوتی نے بی جے پی کا نام لئے بغیر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کچھ سالوں سے ہندو تو کی آڑ میں مسلمانوں کو ہراساں کر ملک کو مذہب اور ذات کے نام پر تقسیم کیا جارہا ہے۔

لائناپار کے رام لیلا میدان میں مایاوتی نے پیر کو انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری کی خوفناک صورتحال کسی سے چھپی نہیں ہے۔

پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان مایوس اور ناامید ہیں۔ احتجاج کرنے والے کسان سڑکوں پر اترنے کو مجبور ہیں۔ آج مڈل کلاس پریشان ہے۔

دلتوں، پچھڑوں، قبائلیوں اور دیگر طتقات کو گذشتہ کچھ سالوں سے سرکاری نوکریوں میں ادھورے پڑے ریزرویشن کا کوٹہ پورا نہیں ہو اہے۔ ملک کے عوام کا اعتماد ان پارٹیوں اور اتحاد سے اٹھ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس پی تنہا الیکشن لڑ رہی ہے اور اگر پارٹی مرکز میں حکومت بناتی ہے تو وہ اتر پردیش کی طرح ٹھوس کام کرے گی۔ اقتدار کے لالچ میں بننے والے اتحاد عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کبھی کام نہیں کر سکتے۔

اس لیے ہمیں بی جے پی، کانگریس اور ان کے تمام اتحادی جماعتوں کو لوک سبھا انتخابات میں اقتدار میں آنے سے روکنا ہوگا۔ خاص طور پر بی جے پی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کا وقت آگیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *