غیر مسلم خاندان۔ 1200 لوگ اور350 ووٹرس۔ ضعیف جوڑے کا ویڈیو دیکھیں

[]

نئی دہلی۔ مسلمانوں میں کثرت ازدواج اوراولاد کا ہوا کھڑا کرتے ہوئے برادران وطن کو غلط باورکروانے والوں کو یہ خبر ہضم نہیں ہوگی لیکن یہ سچ ہے کہ ریاست آسام میں ایک خاندان میں 350 ووٹرس ہیں اوریہ خاندان مسلمان نہیں ہے۔

 

اس خاندان کے جملہ افراد کی تعداد 1200 ہے۔ آسام کے سونیت پور پارلیمانی حلقے کے پھولگوری نیپالی پام کے علاقے میں آنجہانی ران بہادر تھاپا کا خاندان ملک میں سب سے زیادہ ووٹرس والا خاندان ہے اس خاندان میں جملہ 350 ووٹرس ہیں۔

 

ران بہادر تھاپا کے 12 بیٹے اور 9 بیٹیاں ہیں جبکہ ان کی پانچ بیویاں تھیں۔ ران بہادر تھاپا کے بیٹے تل بہادر تھاپا نے بتایا کہ ان کے والد 1964 میں اپنے دادا کے ساتھ یہاں آئے اور ریاست میں سکونت اختیار کی تھی۔ میرے والد کی پانچ بیویاں تھیں اور ہم 12 بھائی اور 9 بہنیں ہیں۔ ان کے بیٹوں سے 56 پوتے تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *