[]
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ ڈنڈیگل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں انجینئرنگ کا ایک طالب علم ہلاک اور اس کے دیگر تین ساتھی شدید زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر توازن کھودیا اوریہ کار ایک مجسمہ سے ٹکراگئی۔
مہلوک کی شناخت اے میگھانش کے طور پر کی گئی ہے جو بی ٹیک سال دوم کا طالب علم تھا۔ وہ اپنے ساتھیوں سائی مانس، چرن ریڈی اورارنو کے ساتھ کار میں کالج جارہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ طالب علم تیز رفتاری کے ساتھ کار چلارہا تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے اس سلسہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔