حیدرآباد میں نوجوان اور 3 بچوں کی ماں کے قتل کا معمہ حل۔ قابل اعتراض حرکت کا ویڈیو بنانے سے انکار قتل کی وجہہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے مضافات میں دوہرے قتل کی دل‌ دہلا‌ دینے‌ والی واردات میں ملوث 3 ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حال ہی میں انکیت ساکیت نامی‌ نوجوان اور بندو نامی خاتون کا پو پال گوڑہ کے پہاڑی علاقہ میں خنجروں سے حملہ کرنے کے بعد سر پر پتھر ڈال کر قتل کر دیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ بندو شادی‌شدہ اور تین بچوں کی ماں تھی، اس کے اور انکیت ساکیت کے درمیان نا جائز تعلقات قائم ہوگئے تھے۔

 

اس اثنا میں بندو کے تعلقات 26 سالہ راہل کمار نامی ایک اور نوجوان سے بھی قائم ہو گئے ۔ پچھلے کچھ دنوں سے بندو جسم فروشی کر رہی تھی۔ ملزم راہل کمار نے بندو کے ساتھ وقت گزارا اور اس نے تنہائی میں گزارے ہوئے وقت کا قابل اعتراض ویڈیو بنانے کی کوشش کی جس پر بندو نے اعتراض کیا اور یہ بات یہ اپنے عاشق انکیت ساکیت کو بتادی ۔ انکیت ساکیت برہم ہوگیا اور نے راہل کو وارننگ دی۔ بندو کے انکار اور انکیت ساکیت کی دھمکی پر راہل نے ان‌ دونوں کو راستے سے ہٹادینے کا منصوبہ بنایا۔

 

اس نے اپنے ساتھیوں راج کمار اور سکھیندر کی مدد طلب کی۔ پولیس کے مطابق 11 جنوری کو راہل نے انکیت ساکیت کے ذریعہ 4 ہزار روپئے ادا کرنے کا وعدہ کر کے خاتون کو پو پال گوڑہ کے پہاڑی علاقہ میں طلب کیا جہاں پہلے سے سکھیندر بھی موجود تھا۔ سکھیندر نے خاتون کے ساتھ وقت گزارا۔ اس اثنا میں راہل کا ساتھی راج کمار بھی وہاں پہنچ گیا،  ان دونوں نے انکیت ساکیت کو کچھ دوری پر لے جا کر خنجر سے حملہ کرنے کے بعد

 

پتھر ڈال کر اس کا قتل کر دیا۔ اسکے ان تینوں نے مل کر بندو کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نارسنگی پولیس نے اس معاملہ میں تحقیقات کرتے ہوئے راہل اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتاری کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *