[]
باندہ (اتر پردیش): ایک چونکا دینے والے واقعہ میں اتر پردیش کے باندہ ضلع میں ایک شخص نے 50 روپئے پر جھگڑے کے بعد دوکاندار کی انگلی کتر ڈالی۔
یہ واقعہ ایک کپڑوں کی دکان میں کپڑے فروخت کرنے والے شیو چندر کرواریا کے ساتھ پیش آیا جس نے کہاکہ ایک گاہک ایک فراک خریدنے کے لیے اس کی دوکان پہنچا۔ وہ فراک خریدکر چلاگیا۔
مذکورہ شخص دوسرے دن دکان لوٹا اور بتایا کہ اس نے جوفراک خریدا ہے وہ چھوٹا ہے اور وہ بڑے سائز کا فراک چاہتا ہے۔ دوکاندار نے مذکورہ شخص کو بتایا کہ اسے ایک بڑے فراک کے لیے مزید 50 روپئے ادا کرنے پڑیں گے۔ دونوں کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوئی اور گاہک نے 50 روپئے ادا کرنے سے انکار کردیا۔
معاملہ میں تلخی پیدا ہوگئی۔ جب مذکورہ شخص نے اچانک کرواریا کے بائیں ہاتھ کی انگلی کتر دی۔ اس شخص نے اس کے بیٹے کو کاٹ کر زخمی بھی کردیا جس کے بعد ملزم دکاندار کی دکان سے کپڑے سڑک پر پھینک کر فرار ہوگیا۔
زخمی کرواریا نے قریبی پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ کوتوال نرینی کے ایس ایچ او سریش سائینی نے کہا کہ دکاندار کی شکایت کی بنیاد پر ایک کیس درج رجسٹرکیاگیا ہے۔ ایس ایچ او نے کہاکہ پولیس‘ ملزم کو تلاش کررہی ہے اور اس کی گرفتاری کے ساتھ ہی قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔