[]
الحمدللہ ،آج بتا ریخ 14 اپریل بروز اتوار صبح بعد نمازِ فجر ام کلثوم ایجوکیشنل سوسائٹی کورٹلہ کی جانب سے برادران وطن میں عید ملاپ کے طور پر گورنمنٹ جونیئر کالج گراونڈ میں چہل قدمی کے لئے آنے والوں کو کھجوریں، موز اور چائے سے تواضع کی گئی ہے اور ساتھ میں اسلامی لٹریچر پر مبنی کتابیں، اور ورقیے بھی تقسیم کئے گئے ہیں اس پروگرام میں کم و بیش 150 واکرس نے شرکت کر کے پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے ہمت افزائی کی
۔اس پروگرام میں جناب عبدالرحیم صاحب گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر، عبدالطیف صاحب اسکول اسسٹنٹ ، امیر جماعت اسلامی کورٹلہ جناب الیاس خان صاحب، محمد اسلام الدین صاحب لکچرر، محمد عبدالرحیم صاحب ہیڈ ماسٹر نونہال اسکول،جناب عبدالکریم صاحب، امام و خطیب عیدگاہ مسجد،جناب محمد عبدالمصور صاحب، سینیر نامہ نگار ، جناب محمد شبیر صاحب اور جناب محمد جاوید علی صاحب نے شرکت کی
۔پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری جناب عقیل احمد صاحب ٹیچر نے انجام دی اورجناب محمد معیز الدین معراج صاحب لکچرر و سکریٹری ام کلثوم ایجوکیشنل سوسائٹی اورمعاون سکریٹری ۔محمد نصیر الدین صاحب اسکول اسسٹنٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔