کمسن لڑکے کو ایک گھنٹہ میں پولیس نے تلاش کرلیا

[]

حیدرآباد: کونڈاپور میں آج ایک 3 سالہ بچہ اس کے گھرکے سامنے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگیاتھا‘ پولیس نے ایک گھنٹہ کے اندراسے تلاش کرلیا اور بہ حفاظت اس کے والدین کے حوالہ کردیا۔

جے ہریسوا جو اپنے والدین کے ساتھ رہتا ہے‘ دوپہرکے وقت اپنے گھر کے سامنے کھیل رہاتھاجب اس کی ماں گھرکے کام میں مصروف تھی۔ وہ کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگیا۔

پولیس نے بتایاہریسوا کے والدین نے کچھ دیر بعدیہ محسوس کیاکہ ان کا بچہ لاپتہ ہوگیا ہے‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے آس پاس کے علاقوں میں اسے تلاش کیا اور پھر پولیس سے رابطہ قائم کیا۔

پولیس عہدیدار نے بتایا’اطلاع ملنے پر ہم نے خصوصی ٹیموں کی تشکیل عمل میں لائی اور پڑوس کی رہائشی کالونیوں میں بچہ کی تلاش شروع کردی‘ہم نے سی سی فوٹیج کا معائنہ کیا۔

اسی دوران وہ ایک موٹرنشین کے پاس دکھائی دیا جس نے اسے ان کے حوالے کردیا“۔

ہریسوا کو اس کے والدین کے حوالے کردیاگیا جنہوں نے ان کے کھوئے ہوئے بچہ کو تلاش کرنے میں تیز رفتارکاروائی پرپولیس کا شکریہ ادا کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *