[]
سوال:-بیوی اپنے شوہر کا نام لے سکتی ہے یا نہیں؟ (تبسم جہاں، فلک نما)
جواب:- اگر شوہر کا نام اس کے تعارف کے لیے غائبانہ میں لیا جائے مثلاً فلا ں شخص کا خط آیا ہے یا فلاں شخص نے یہ بات کہی ہے، تو اس میں حرج نہیں،
البتہ اگر شوہر کو مخاطب کرنا ہو تو اس کو نام لے کر پکار نا چوں کہ خلاف احترام محسوس ہوتا ہے،
اس لیے فقہاء نے اس کو مکروہ قرار دیا ہے اور یہ کچھ شوہر ہی کے ساتھ مخصوص نہیں، بلکہ اپنے دوسرے بزرگوں کو بھی نام سے مخاطب کرنے سے اجتناب کرناچاہئے :
یکرہ أن یدعوا الرجل أباہ والمرأۃ زوجہا باسمہ، کذا فی السراجیۃ (ہندیہ:۱؍۳۶۲)