[]
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی آوٹررنگ روڈ پر پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک اوردیگر تین افرادزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب حمایت ساگر آوٹررنگ روڈ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار چلانے والے نے اس کاتوازن کھودیااور یہ کار،ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔اس حادثہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو شدید نقصان پہنچا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔یہ حادثہ شمس آباد سے گچی باولی کی سمت جانے کے دوران پیش آیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ تیزرفتاری اورنشہ میں گاڑی چلانے کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔مہلوکین کی شناخت گوتم، آنند کے طورپر کی گئی ہے۔
پولیس نے کہاکہ یہ تیزرفتار کار، ڈیوائیڈر سے ٹکراکر پانچ مرتبہ الٹ گئی۔حادثہ کے وقت کار کی رفتار180کلومیٹر تھی۔پولیس نے حادثہ کا سبب بننے والی کار کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ کو ٹریفک کے لئے بحال کیا۔مہلوکین کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔