‘ہم موت کے چنگل سے نکلے، اللہ کی رحمت سے میں زندہ ہوں‘، شیخ حسینہ نے جاری کیا آڈیو پیغام

76 سالہ شیخ حسینہ نے سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے قتل کی کئی بار سازشیں کی گئیں تھیں۔ انہوں نے کہا “مجھے لگتا ہے کہ 21 اگست کو ہوئے قتل عام سے بچنا، کوٹالی پارہ میں ہوئے بم دھماکہ سے بچنا یا 5 اگست 2024 کو زندہ بچنا اللہ کی مرضی تھی۔ اللہ کا ہاتھ ہی ہوگا۔ اگر اللہ کی رحمت نہ ہوتی تو میں اب تک زندہ نہیں بچی ہوتی۔”

انہوں نے آگے کہا “آپ نے بعد میں دیکھا کہ کیسے مجھے مارنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ حالانکہ اللہ کی مہربانی ہے کہ میں ابھی زندہ ہوں، کیوں کہ اللہ چاہتا ہے کہ میں کچھ اور کروں۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *