بی آرامبیڈکر کو چیف منسٹر ریونت ریڈی اور وزرا کا خراج

[]

حیدرآباد: دستورہند کے معمار ڈاکٹربی آرامبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر تلنگانہ کے عوام نے انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ریاست کے مختلف حصوں میں کئی پروگرام منعقد کئے گئے۔ ڈاکٹر امبیڈکر کو مساوی مواقع اور مساوی حقوق، خاص طور پر پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے ان کی خدمات کے لیے یاد کیاگیا۔

وزیراعلی ریونت ریڈی نے دارالحکومت حیدرآباد کے لوور ٹینک بنڈ میں امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے اور ان کو خراج پیش کیا۔ نائب وزیر اعلی بھٹی وکرمارکا نے کھمم ضلع کانگریس دفتر میں امبیڈکر کی تصویر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بھٹی وکرامارکا نے بی آرامبیڈکر کی تصویر پر پھول نچھاور کئے اور ملک کیلئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔اس تقریب میں کانگریس کے مقامی لیڈران بھی موجود تھے۔دوسری طرف سدی پیٹ ضلع کے حسن آباد میں وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے بی آرامبیڈکر کو ان کی یوم پیدائش پر بھرپورخراج پیش کیا۔

انہوں نے امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے اور ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قراردیا۔ کانگریس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں بھی امبیڈکر جینتی کی تقریب منعقد کی گئی۔ پی سی سی کے لیڈروں نیامبیڈکر کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

 سی پی آئی کے ریاستی دفتر میں بھی امبیڈکر کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ پارٹی کی قومی عاملہ کے رکن چاڈاوینکٹ ریڈی، پارٹی کے ریاستی سکریٹری ایم ایل اے کے سامباشیواراؤ اور قومی کمیٹی کے ارکان پی وینکٹ ریڈی اورکئی لیڈران اس موقع پرموجود تھے۔

بی جے پی دفتر میں بھی یہ تقریب منعقد کی گئی۔رکن راجیہ سبھا کے لکشمن اوردیگر بی جے پی لیڈروں نے امبیڈکر کو خراج پیش کیا۔بی آرایس پارٹی کے کارگذارصدر کے تارک راما راؤ نے بی آر ایس دفتر میں ان کی تصویر پر پھول نچھاور کئے اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ امبیڈکر کی تعلیمات سے متاثر ہوکر کی گئی 14 سال کی عوامی جدوجہد کے نتیجہ میں تلنگانہ کو ریاست کا درجہ حاصل ہوا۔انہوں نے یاد دلایا کہ امبیڈکر کے نظریات کے ساتھ تعلیم کے میدان میں انقلابی قدم اٹھائے گئے تھے کیوں کہ ترقی تعلیم سے ممکن ہے۔ حیدرآباد میں تلگو دیشم پارٹی کے ہیڈکوارٹر این ٹی آر بھون میں بھی ڈاکٹر امبیڈکر کی جینتی تقریب منائی گئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *