سعودی عرب میں اس ہفتہ بھی بارش کی پیش قیاسی  

[]

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں امسال موسم گرما کے شروع ہونے مین کچھ تاخیر ہوئی ہے۔ جس کی وجہ وقفہ وقفہ سے بارش کا ہونا ہے۔ پچھلے ہفتہ سنیچر سے بدھ تک ہلکی یا درمیانہ درجہ کی بارش رہی۔ اب اس ہفتہ بھی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدھ تک سلسلہ جاری رہنے کی توقعات ہیں۔

 

الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام “نشرۃ النھار” سے گفتگو کرتے ہوئے موسمیات کے قومی مرکز میں موسمی تجزیہ کار عادل القازنلی نے کہا کہ مملکت میں اتوار سے بدھ تک 4 ریجن بارش اور بدلتے موسمی حالات سے متاثر رہیں گے۔قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ان 4 ریجنز میں ریاض، حائل، القصیم اور الشرقیہ شامل ہیں۔ یہاں بدھ تک موسم میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ رہے گا۔

 

قومی مرکز نے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش کا سلسلہ مشرقی ریجن میں رہنے کی توقعات ہیں اس لیے لوگ احتیاط سے کام لیں۔واضح رہے کہ چاند رات سے ریاض ریجن میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *