[]
ریاستی کانگریس کمیٹی نے گجرات اسمبلی کے اسپیکر شنکر چودھری پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے
گاندھی نگر: ریاستی کانگریس کمیٹی نے گجرات اسمبلی کے اسپیکر شنکر چودھری پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کمیٹی کے ترجمان منیش دوشی نے الزامات کی حمایت میں ویڈیو ثبوت کے ساتھ شکایت الیکشن کمیشن کو سونپی ہے۔
کمیشن کی جانب سے 17 مارچ کو لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے بعد ملک بھر میں ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔ منیش دوشی نے کہا، ’’پارلیمانی نظام اور طریقہ کار حصہ-1، باب-9 کے مطابق، تقرری کے بعد اسپیکر کو اپنے آپ کو کسی بھی سیاسی وابستگی سے الگ کرنا چاہیے اور سیاسی معاملات میں مکمل طور پر غیر جانبدار رہنا چاہیے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود، “چودھری پر سیاسی مہم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔‘‘ شکایت میں کہا گیا ہے کہ “چودھری نے بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار کی جانب وکالت کرتے ہوئے بناس کانٹھا ضلع اور واو تھراد علاقہ میں میٹنگیں منعقد کیں اور ان میں شرکت کی، جو موجودہ اسپیکر کے لیے ضابطہ کی ایک اہم خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔‘‘ الیکشن کمیشن نے ابھی تک اس شکایت کا جواب نہیں دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔