[]
کانگریس انچارج نے کہاکہ بی جے پی نے لوگوں کوگمراہ کیا اور آج یہ پھر سے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ لوگ بی جے پی کی غلط پالیسیوں اور جھوٹے وعدوں کا حساب کریں۔
کانگریس کے جموں وکشمیر انچارج بھرت سنگھ سولنکی نے کہا ہے کہ بی جے پی نے 2014 میں لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں پورا نہیں کیا اور آج پھر سے وہ نئے وعدے کر رہی ہے۔ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی۔ وہ جموں میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے۔
جموں و کشمیر کانگریس کے انچارج بھرت سنگھ سولنکی نے کہا کہ 2014 میں بی جے پی نے ملک کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو کسانوں کی آمدنی دوگنی کریں گے، مہنگائی پچاس دن میں ختم ہوگی ، کالا دھن جو باہر چلا گیا ہے، اس کو واپس لے آئیں گے لیکن یہ سبھی وعدے کاغذوں تک محدود رہے۔
کانگریس انچارج نے کہاکہ بی جے پی نے لوگوں کوگمراہ کیا اور آج یہ پھر سے جھوٹے وعدے کرکے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ لوگ لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی کی غلط پالیسیوں اور جھوٹے وعدوں کا حساب طلب کریں۔ بھرت سنگھ سولنکی کے مطابق بی جے پی کے لیڈران بلند بانگ دعوے کر رہے ہیں کہ مودی کی گارنٹی ہے ۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ 2014 کے چناؤ کے دوران کس نے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی گارنٹی دی تھی؟
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔