[]
واشنگٹن:غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق فلسطین نےگزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی رکنیت کی درخواست پرغورکا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد اب اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی درخواست پرسلامتی کونسل کا اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔
دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطین تنازع کی وجہ سے دنیا بھر میں نفرتیں پھیل رہی ہیں جو تشویش کی بات ہے اور امریکہ اس کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ یہ کسی کے مفاد میں نہیں۔
واضح رہے کہ عید پر بھی غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹے کے دوران مزید 63 افراد شہید ہوگئے، غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہے۔
عید کے موقع پر اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں فضائی حملہ کرکے مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے شہید کردیے ہیں۔