ابھی بدلہ شروع کہاں ہوا ہے؟آپ کی عدالت میں ریونت ریڈی کا سنسنی خیز بیان  (دیکھیں ویڈیو)

[]

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی  نے انڈیا ٹی وی کے مشہور ”ٹاک شو“ (آپ کی عدالت) میں اینکر رجت شرما کے ایک سوال کے جواب میں کہ کیاآپ کے سی آر حکومت کی جانب سے جیل میں ڈالنے کا بدلہ لے رہے ہیں؟ ریونت ریڈی نے سنسنی خیز جواب دیتے ہوئے کہا کہ بدلہ ابھی شروع کہا ہوا ہے؟۔

رجت شرما نے پوچھا کہ بی آر ایس لیڈر اکثر یہ کہہ رہے ہیں کہ شیر ابھی آرام کررہا ہے بہت جلد باہر آجائے گا۔ جواب میں چیف منسٹر نے کہا کہ آجاؤ۔یہاں بندوق تیار ہے۔

 ایک ہی گولی میں کام تمام ہوجائے گا۔ ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ میں کتے بلیوں کو نہیں مارتا۔ مارا تو شیر کو ہی ماروں گا۔ یہ پروگرام جو کل رات10بجے نشر ہونے والا ہے اس کا پرمو آج ٹوئیٹر پر پیش کیا گیا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *