ایران کو اسرائیل پر حملے سے روکنے کے لیے امریکہ کا چین، ترکیہ و دیگر یوروپی ممالک سے رابطہ

[]

امریکی صدر جوبائیڈن بھی واضح اور دوٹوک انداز میں کہہ چکے ہیں کہ نیتن یاہو کی غزہ میں جنگی پالیسی کے خلاف ہونے کے باوجود اسرائیلی سلامتی کے لیے امریکہ کی حمایت پر مبنی پالیسی اٹوٹ اور لوہے کی مانند مضبوط رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔ امریکہ نے چین سے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے زیادہ بہتر کردار ادا کرے اور حماس کے حامی ایران پر دباؤ ڈالے کہ وہ بھی باز رہے۔ جواب میں بیجنگ نے امریکہ پر تنقید کی ہے کہ امریکہ اسرائیل کے حق میں جانداری رکھتا ہے۔

(بشکریہ: العربیہ ڈاٹ نیٹ اردو)

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *