عرب و یورپی ممالک میں عید الفطرمنائی گئی، حرمین شریفین میں بیت المقدس کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں

[]

دبئی: سعودی عرب‘ فلسطین‘ انڈونیشیا‘ ملائیشیا‘ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) قطر‘مراقش‘ کویت‘ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا‘ پاکستان سمیت متعدد ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب میں حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں عید الفطر کی نماز کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔فلسطین میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے عید الفطر کی خوشیاں پھیکی پڑگئیں اور فلسطینی اپنے پیاروں کو یاد کرکے روتے رہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے دوران فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں کے کڑے پہروں اور پابندیوں کے باجود مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کی۔

امریکہ‘ کینیڈا‘ برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی مسلم کمیونٹی عید کی خوشیاں منائی گئیں۔دنیابھر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات کے دوران امت مسلمہ اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی و یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں مسلمان آج عید الفطر منا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، یو اے ای، افغانستان، ملائیشیا، قطر اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں امت مسلمہ آج عید الفطر منا رہی ہے۔سعودی عرب میں عید الفطر کے موقع پر حرم مکی (مسجد الحرام) اور حرم مدنی (مسجد النبوی) میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

حرمین شریفین میں سعودی شہریوں کے علاوہ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے زائرین و معتمرین گزشتہ شب ہی سے پہنچنا شروع ہو گئے تھے، جہاں انہوں عید الفطر کی نماز ادا کی۔حرمین شریفین میں عید الفطر کی نماز کے بعد امت مسلمہ کے لیے خیر و برکت، سلامتی اور فلسطین سمیت دیگر مظلوم مسلمانوں کے لیے دعائیں کی گئیں۔

علازہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں بھی آج پاکستان کے ساتھ ہی عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ علحدہ موصولہ اطلاعات کے مطابق انسانیت سوز مظالم کا شکار فلسطینی بھی آج عید منا رہے ہیں۔فلسطینیوں نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید مسجد کے سامنے بھی نمازِ عید ادا کی۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے عید پر اپنے پیغام میں خصوصی طور پر غزہ کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ عید پر مسلمان خاندان اور برادریاں اکٹھے ہوتے ہیں، عید پر اکٹھے ہونے والے مسلمان بہت سے لوگوں کے درد کی عکاسی بھی کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ میرے خیالات دنیا بھر میں ان کے ساتھ ہیں جو غزہ اور سوڈان جیسی جگہوں پر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ اور سوڈان جیسی جگہوں پر لوگ تنازعات، بھوک اور بے گھر ہونا برداشت کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ غزہ معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غلطی کررہے ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ غزہ میں خوراک اور ادویات کی مکمل رسائی ہونی چاہیے، امدادی تنظیم کی گاڑیوں پر حملہ اشتعال انگیزی ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *