جنگ اور اپنوں کی جدائی و فاقہ کشی کے درمیان غزہ کے مظلوم اور بے گھر فلسطینیوں نے عید منائی

[]

غزہ: دنیا بھر کی طرح مظلوم فلسطینیوں نے بھی 10 اپریل کو عید الفطر منائی لیکن اس بار وہاں عید کے رنگ پھیکے دکھائی دیے۔اسرائیلی جارحیت، جنگ، بارود، اپنوں کو کھونے کا درد، فاقہ کشی اور بمباری سے زخمی ہونے والے اہل خانہ کے زخموں کو دیکھتے ہوئے فلسطینیوں نے عید الفطر خاموشی سے منائی۔

عید الفطر کے موقع پر بھی زیادہ تر فلسطینی خورراک، پانی اور ادویات کی تلاش میں رہے، کچھ نے خیموں میں ملنے والی امداد پر ہی عید کا دن گزارا۔کم سن بچوں کو ٹوٹے کھلونے اور تھوڑی سی کھانے کی چیزیں ملیں تو انہوں نے انہیں غنیمت سمجھ کر عید الفطر منائی اور اسرائیلی بمباری سے تباہ سڑکوں پر کھیلتے دکھائی دیے۔

زیادہ تر فلسطینیوں نے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہونے والی مسجدوں اور عمارتوں کے احاطے میں چھوٹے چھوٹے اجتماعات منعقد کرکے نماز عید ادا کی۔غزہ کے مظلوم اور بے گھر فلسطینی بھی آج خیموں میں عید منا ئی۔

جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی بمباری سے شہید مسجد کے سامنے نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مساجد اور عیدگاہو ں میں غزہ کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *