یوپی میں 37000 عید گاہ و مساجد میں عید الفطر کی نمازادا کی جائے گی

[]

لکھنؤ: اترپردیش میں جمعرات کو پوری ریاست میں تقریبا 37000عیدگا ہ و مساجد میں سیکورٹی بندو بست کے درمیان عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ریاست میں عید الفطر کی نماز 37018 عید گاہ و مساجد میں ادا کی جائے گی جس کے لئے روایتی پروگراموں کی لسٹنگ اور پولیس فورس کی تعینات کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

عید الفطر کے پیش نظر 2912 حساس مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں پر پولیس نفری زون اور سیکٹر اسکیم کے تحت تعینات کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن عید تقریبات کے لئے پیس میٹنگ، مذہبی رہنماؤں سے ملاقات، مذہبی رہنماوں کے لیڈران سے ملاقات، معروف شخصیات،پولیس متر اور سول ڈیفنس کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کل 2403 میٹنگیں منعقد کی گئیں۔

میٹنگ کے دوران اعلیٰ افسران کی جانب سے عوامی روڈ بلاک کر کے کسی بھی غیر روایتی تقریب اور مذہبی تقریب کا انعقاد نہ کرنے کے لیے مناسب بریفنگ دی گئی۔ترجمان نے کہا کہ صفائی، بجلی اور دیگر انتظامات کے لیے مختلف محکموں کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگز کی گئیں اور تمام مسائل کو حل کیا گیا۔

تمام اضلاع اور کمشنریٹس میں فسادات پر قابو پانے کے پلان کی ریہرسل کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تیوہارکو پرامن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے پی اے سی کی 241 کمپنیاں، ایس ڈی آر ایف کی 3 کمپنیاں، ایس ایس پی کی 8 کمپنیاں اور سی اے پی ایف کی 229 کمپنیاں گزیٹیڈ افسران کی قیادت میں ہیڈ کوارٹر سطح سے تعینات کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ، 2 ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) اور 6 ڈپٹی ایس پیز کو ہیڈ کوارٹر میں تعینات کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ باڈی پر لگے کیمروں کے ساتھ مرد و خواتین اہلکارکی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ ڈرون کیمروں اور ہائی ریزولوشن سی سی ٹی وی کے ذریعے نماز اور حساس مقامات کے قریب چوکسی کا مظاہرہ کیا جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ UP-112 کی 4,800 گاڑیوں کے ذریعے پٹرولنگ جاری ہے۔

اسٹریٹجک پوائنٹس اور ہاٹ اسپاٹ پر پر کیو آر ٹی ٹیموں کو تعینات کرکے فسادات کنٹرول آلات، اسٹیکس، ہیلمٹ، باڈی پروکٹر، کیش شیلڈ، ٹیئر گیس، واٹر کینن اور واجر گاڑیوں کے ساتھ فلیگ مارچ اور روٹ مارچ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس نیٹ ورک اور سوشل میڈیا سیل کو فعال اور الرٹ کر کے افواہوں پر کنٹرول کے لئے اسپیشل کاروائی کی جارہی ہے۔افواہیں پھیلانے والے سماج دشمن / انتشار پھیلانے والے عناصر کے علاقوں کی نشاندہی کے بعد موثر کارروائی کی جا رہی ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *