حسین امیر عبداللہیان کی موجودگی میں جدید ایرانی سفارت خانے کا افتتاح

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شام کے دورے کے دوران دمشق میں جدید ایرانی سفارت خانے کاافتتاح کردیا۔

اس موقع پر عبداللہیان کے ہمراہ شامی وزیرخارجہ فیصل مقداد بھی موجود تھے۔ انہوں نے گذشتہ ہفتے صہیونی دہشت گرد حملے میں متاثر ہونے والی عمارت کا بھی دورہ کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے شام میں تعیینات ایرانی سفیر اور قونصل جنرل سے بھی ملاقات کی اور صہیونی حملے کے بعد پیش آنے والے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

عبداللہیان نے سفارتی عملے کو تاکید کی کہ دہشت حملے کے باوجود ایرانی باشندوں کو سفارت خانے کی جانب سے ملنے والی سہولیات اور خدمات میں کمی نہیں آنا چاہئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *