[]
راہل گاندھی نے اپنی گاڑی روکی اور سیدھا ان عورتوں کے پاس گئے جو جنگل میں مہوا چن رہی تھیں۔ راہل گاندھی نے ان خواتین کی زندگی پر تبادلہ خیال کیا اور ان کے مسائل پر بھی بات کی
بھوپال: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ہیلی کاپٹر میں ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے رات شہڈول میں گزارنی پڑی۔ منگل کی صبح جب راہل گاندھی شہڈول سے عمریا کی طرف جا رہے تھے تو انہوں نے راستے میں مہوا چنتی خواتین کو دیکھا اور انہوں نے اپنے قافلے کو روک کر ان خواتین سے نہ صرف بات چیت کی بلکہ ان کے مسائل بھی جانے۔
راہل گاندھی پیر کو مدھیہ پردیش آئے تھے لیکن ہیلی کاپٹر میں ایندھن ختم ہونے اور خراب موسم کی وجہ سے انہیں رات شہڈول میں گزارنی پڑی۔ منگل کی صبح جب راہل گاندھی شہڈول سے عمریا جا رہے تھے تو انہوں نے سڑک کے کنارے خواتین کو مہوا چنتے دیکھا۔
انہوں نے اپنی گاڑی روکی اور سیدھا ان عورتوں کے پاس گئے جو جنگل میں مہوا کو چن رہی تھیں۔ راہل گاندھی نے ان خواتین کی زندگی پر تبادلہ خیال کیا اور ان کے مسائل پر بھی بات کی۔ یہی نہیں انہوں نے زمین پر پڑے مہوا بھی اٹھا کر دیکھے۔ راہل گاندھی نے بھی ان خواتین کے ساتھ تصویر کھنچوائی اور آگے بڑھ گئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔