کینیڈین عوام کے غزہ کی حمایت میں مسلسل مظاہرے

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کینڈا کے شہر مونٹریال میں ہزاروں کینیڈین شہریوں نے صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ روز ہزاروں قبرصی اس ملک کے دارالحکومت نکوسیا کی سڑکوں پر جمع ہوئے اور غزہ کے عوام کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی اور غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
مظاہرین نے جنگ کے فوری خاتمے اور  مستقل جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا۔

حال ہی میں شمالی قبرص کے صدر ارسین تاتار نے کہا کہ بعض ممالک اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے قتل عام کے حوالے سے “منافقانہ موقف اور دوہرا معیار” رکھتے ہیں جو شرمناک ہونے کے ساتھ افسوس ناک بھی ہے۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *