[]
حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد میں دعوت افطار لوگوں کے سیل فونس اور نقد رقم کی چوری کرنے والے ایک نوجوان کو پکڑ کر پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کل ایک دعوت افطار کااہتمام کیا گیا تھا جس میں بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کے علاوہ رنجیت ریڈی، انیل یادو، دانم ناگیندر اور دیگر کانگریس کے کارکنوں اور قائدین نے شرکت کی تھی۔ اس دوران بعض افراد نے ایک جیب کترے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اسے مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
مقامی افراد نے بتایا کہ اس جیب کترے نے وی آئی پیز کو نشانہ بنایا اور ان کی جیبوں سے نقد رقم کے علاوہ سل فونس کا سرقہ کر رہا تھا۔ شہر میں ان دنوں شادی بیاہ کی تقاریب ہو یا پھر کسی کی میت جیب قطرے وہاں پہنچ کر اپنے ہاتھ کی صفائی دکھا رہے ہیں۔
ఇఫ్తార్ విందులో జేబుదొంగ హల్ చల్
ఇఫ్తార్ విందులో హడావిడి ఉండగా VIPలతో పాటు స్టేజ్ ఎక్కిన కేటుగాడు, VIPల జేబులకే కన్నం వేసాడు. 8 ఫోన్లతో పాటు 2 లక్షల నగదు కొట్టేసి జారుకుండుండగా కొంతమంది కార్యకర్తలు చూసి పట్టుకున్నారు.
ఈ ఇఫ్తార్ విందుకు ఎంపీలు అసుద్దిన్ ఓవైసీ, రంజిత్ రెడ్డి,… pic.twitter.com/P9w6y6a41O
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) April 8, 2024