بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں دو بالا کریں:سید تنویر احمد

[]

عید کے موقع پر بچوں کے غیر مسلم دوستوں کو ضرور اپنے گھر مدعو کیجیے اور انہیں شیر خورما پیش کیجیے۔ بچوں سے کہیے کہ وہ اپنے دور و نزدیک کے رشتہ داروں کی فہرست بنائیں اور انہیں فون کر کے مبارک باد پیش کریں۔ اس سے بچوں کے اندر صلہ رحمی کا جذبہ فروغ پائے گا۔ پڑوسیوں کے گھر جائیں اور عید کی مبارک باد پیش کریں۔ بچے اپنے استادوں کو بھی اس موقع پر یاد کریں اور انہیں بھی مبارک باد پیش کریں۔عید کے اس موقع پر بچوں کو خوشیاں منانے کا اعلی اسلامی نمونہ پیش کریں اور بچوں کو بتائیں کہ اسلام میں حدود میں رہتے ہوئے خوشیاں منائی جا سکتی ہیں ۔ خوشیوں کا حصول غیر اخلاقی حرکات، فضول خرچی یا شیطانی اعمال کے ذریعے نہیں کیا جانا چاہیے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *