ایرانی سفارتی مشن پر حملہ کرکے اسرائیل نے ریڈلائن عبور کیا ہے، جان بولٹن

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں امریکہ کے سابق سفیر جان بولٹن نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد کہا ہے کہ اسرائیل کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ در حقیقت ایرانی سرزمین پر حملے کے مترادف ہے۔ امریکہ اور اسرائیل سمیت دنیا منتظر ہے کہ ایران کیسے ردعمل دکھائے گا۔ایرانی جوابی کاروائی کی نوعیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران بھی جواب میں ایسی کاروائی کرے گا۔ ایران کی طرف سے اسرائیل کے اندر کاروائی کی صورت میں اگلے منظرنامے کے بارے میں جان بولٹن نے کہا کہ اگر اسرائیل کے اندر ایران نے کاروائی کی تو امریکہ اسرائیل کی مدد کے لئے میدان میں آئے گا۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے سات فوجی مشیروں کو شہید کردیا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایران جوابی حملے کا حق محفوظ رکھتا ہے تاہم وقت اور نوعیت کا فیصلہ ہم خود کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *