حزب اللہ نے صہیونی ڈرون طیارہ "ہرمس450" مارگرایا

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم  حزب اللہ نے صہیونی فوج کا معروف ڈرون طیارہ “ہرمس 450” کو لبنانی فضائی حدود کے اندر مارگرانے کا دعوی کیا ہے۔

المیادین کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ صہیونی ڈرون لبنان کی فضائی حدود کو پامال کرتے ہوئے اندر گھس آیا جس کے بعد مخصوص ہتھیاروں سے حملہ کرکے ڈرون کو مارگرایا گیا۔

“ہرمس450” طیارہ کثیرالمقاصد ڈرون طیارہ ہے جو جاسوسی  اور نگرانی کے مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس سے پہلے حزب اللہ نے صہیونی فوجی اڈے الجرادح پر برکان میزائلوں سے حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *