[]
حیدرآباد۔ حیدرآباد میں چوری کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق این ایف سی نگر سنگارینی کالونی سے تعلق رکھنے والا آئیلپا نامی شخص اپنے گھروالوں کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جمعرات کو نلگنڈہ گیا ہوا تھا۔اسخاندان کے پاس ایک پالتو کتا بھی تھا جسے وہ جاتے وقت گھر میں چھوڑ کر گئے تھے۔
شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد یہ خاندان جمعہ کو واپس ہوا۔ مکینوں کی عدم موجودگی میں سارقین نے ان کے مکان سے ساڑھے سات تولہ وزنی طلائی زیورات‘11تولہ چاندی‘5ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا۔ سارقین جاتے جاتے مکان میں بندھے ہوئے کتے کو بھی چرا لے اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہےاور سارقین کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔