عمرہ زائرین کیلئے وزارت حج کی ضروری ہدایات

[]

ریاض ۔ کے این واصف

سعوی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ سعودی قوانین کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین مسجد الحرام آمد سے قبل عمرہ پرمٹ ضرور حاصل کرلیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں زائرین سے کہا ہے کہ وہ عمرہ پرمٹ حاصل کرکے مقررہ قوانین کی پابندی میں تعاون کریں۔وزارت کا کہنا ہے کہ عمرے کے لیے مسجد الحرام پہنچنے سے قبل پرمٹ کا اجرا ضروری ہے، ایسا نہ کرنا عمرہ قوانین کی خلاف ورزی ہو گا۔وزارت کا کہنا ہے کہ زائرین نسک اور توکلنا ایپ پر عمرہ پرمٹ جاری کرا سکتے ہیں۔

 

 

 

 

علاوہ ازیں سعودی وزارت حج و عمرہ نے موسم گرما میں عمرے کے لیے تین ہدایات جاری کی ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ ’ موسم گرما میں عمرہ کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشاورت کرلیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ’موسم گرما میں عمرے کے لیے مناسب وقت کا انتخاب ضروری ہے۔ ایسے اوقات کا انتخاب کیا جائے جب درجہ حرارت معتدل ہو۔

 

 

 

 

ایک اوربات کی پابندی ضروری ہے وہ یہ کہ مسجد الحرام پہنچنے کے بعد اورعمرہ شروع کرنے سے قبل آرام کا وقفہ لیا جائے۔اس سے قبل وزرت حج نے عمرہ زائرین سے کہا تھا کہ وہ منتظمین کے ساتھ تعاون کریں، ہدایات کی پابندی کریں اور عمرہ کرتے وقت اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *