ڈرنیج کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے تین مزدوروں کی موت

[]

ناندیڑ: ناندیڑ میں ڈرنیج کی صفائی کے دوران دم گھٹنے کا ایک سنسنی خیز واقعہ میں تین مزدوروں کی موت ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مال ٹیکڑی علاقے میں ڈرنیج کی صفائی کا کام ایک خانگی کمپنی کے ذریعے کیا جارہا تھا۔اس میں تین مزدور کیچڑ نکالنے کے لیے نالے کے چیمبر میں اتر گئے تھے۔

یہ ملشودھیکرن سنٹر ایک پرائیویٹ کنٹریکٹر کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ اس جگہ کے ڈرینج چیمبر میں بڑی مقدار میں کیچڑ جمع ہونے سے ڈرنیج کا پانی سڑکوں پر بہنے لگا تھا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ایسے میں ڈرنیج کی صفائی کے لئے یہاں کام شروع کیا گیا تھا۔

ابتداء میں 35 سالہ شنکر وراسواڑ اور 25 سالہ راجو پیوید نالے کے چیمبر میں اترے۔ لیکن گیس کی وجہ سے ان کا دم گھٹنے لگااور تڑپنے لگے ایسے میں 30 سالہ گجانن پیوید بھی انہیں بچانے کے لیے چیمبر میں داخل ہو گیا۔

لیکن وہ بھی مشکل میں پڑگیا اس کا بھی دم گھٹنے لگا اس دوران وہاں موجود لوگو نے انہیں باہر نکال کر فوری سرکاری اسپتال میں داخل کرایا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *