[]
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کینسر میں مبتلا ہیں اور یہاں ایمس میں زیر علاج ہیں۔ پچھلے چھ ماہ سے کینسر سے متاثر سشیل نے خود یہ اطلاع سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا “اب وہ لوگوں کو اپنی بیماری کے بارے میں بتانے کا صحیح وقت سمجھتے ہیں۔ وہ لوک سبھا انتخابات میں زیادہ کچھ نہیں کر پائیں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس بارے میں سب کچھ بتا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملک، بہار اور پارٹی کے تئیں وقف ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سابق نائب وزیر اعلیٰ گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور دہلی ایمس میں زیر علاج ہیں۔