شمالی کوریا نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

[]

پیونگ یانگ: شمالی کوریا نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے چہارشنبہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے نئے تیار کردہ ہائپرسونک اور گلائیڈنگ وار ہیڈ سے بھرے ہوئے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن والے بیلسٹک میزائل (جسے ہاسونفو-16بی کہا جاتا ہے) کامنگل کو تجربہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میزائل کوپیونگ یانگ کے مضافات میں آرمی یونٹ کے تربیتی علاقے سے شمال مشرق میں داغا گیا۔ جزیرہ نما کوریا کے مشرقی پانیوں میں درست طریقے سے گرنے سے پہلے میزائل سے الگ ہونے کے بعد ہائپرسونک گلائیڈنگ وار ہیڈ نے شیڈول کے مطابق ایک ہزار کلومیٹر طویل اڑان بھری اور 101.1 کلومیٹر کی بلندی پر اپنی پہلی چوٹی اور 72.3 کلومیٹر کی بلندی پر دوسری چوٹی پر پہنچ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ اس ٹیسٹ کا پڑوسی ممالک کی سلامتی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے میزائل کو ملک کی دفاعی سائنس اور ٹیکنالوجی کی نمائش کرنے والا ایک اور طاقتور اسٹریٹجک جارحانہ ہتھیار قرار دیا۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے لیے سب سے اہم کام دشمنوں کو روکنے اور قابو کرنے کی صلاحیت رکھنے والی زبردست طاقت تیار کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دفاعی سائنس کے شعبے کو اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو آگے بڑھانا ہوگا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *