[]
اے بی پی ماجھا پر شائع رپورٹ کے مطابق، جس عمارت میں آگ لگی وہ تین منزلہ ہے۔ عمارت کے مالک اسلم شیخ اپنی فیملی کے ساتھ گراؤنڈ فلور پر رہتے ہیں، جہاں کپڑے کی دکان بھی موجود تھی۔ متوفی خاندان دوسری منزل پر رہتا تھا اور دو دیگر تیسری منزل پر رہتے تھے۔ اسی دوران آج صبح ساڑھے تین بجے کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی۔ آگ کے شدید روپ اختیار کرنے کے بعد عمارت میں رہنے والے لوگوں کو اطلاع دی گئی اور انہیں جگایا گیا۔ دریں اثنا، پہلی اور تیسری منزل پر موجود لوگوں کو بچا لیا گیا تاہم دوسری منزل پر موجود افراد غالباً بے دار نہیں ہوئے اور ان کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔