[]
بیلاروس روس کا سب سے قریبی اتحادی ہے، تاہم مغربی ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات گزشتہ چند سالوں میں خراب ہوئے ہیں۔ خاص طور پر اس وقت سے جب بیلاروس نے روس کو کییف پر حملہ کرنے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دی۔ یوکرین پر روسی حملوں کے تناظر میں یورپ کی سرحد پر ہونے والی ان فوجی مشقوں پر قریبی نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ خاص طور پر ایسے ماحول میں اس جنگ کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔