[]
میدک _ تلنگانہ کے ظہیرآباد ٹاون سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بچے منگل کی سحری کے بعد سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ظہیرآباد کے خان محلہ اسٹریٹ سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ محمد نبیل اور 18 سالہ محمد ریحان منگل کی سحری کے وقت رام نگر کی طرف بائیک پر جارہے تھے کہ ریلوے فلائی اوور بریج پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار لاری نے ان کی بائیک کو ٹکر دے دی۔جس کے نتیجے میں نبیل کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ ریحان کی سنگاریڈی ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران درمیان میں موت ہوگئی۔