[]
ریاض:سعودی عرب کے شہر دمام کے علاقہ العروبہ میں دلخراش سڑک حادثہ کے نتیجہ میں ماں 3بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوگئی، جبکہ 11سالہ بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
العربیہ چینل کے مطابق افسوسناک حادثہ میں بچ جانے والے گیارہ سالہ ترکی احمد الزہرانی نے بتایا کہ ’ایک ٹرک نے اچانک اپنا رخ تبدیل کیا اور مڑ کر ہماری گاڑی کے عقبی دروازے سے ٹکرا گیا۔
معصوم بچے الزہرانی نے بتایا کہ صبح اپنی والدہ اور بہنوں کے ہمراہ اسکول گیا تھا مگر اکیلا گھر لوٹا ہوں، ’ہم رمضان اور عید ساتھ گزارتے تھے لیکن اب رمضان اور عید پر والدہ اور بہنیں ہمراہ نہیں ہوں گی۔
بچے کے والد احمد الزہرانی کا اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی میں جائے وقوعہ پر پہنچا تو دیکھا میرا بیٹا محفوظ ہے، گاڑی ایک گہرے کھڈے میں پڑی ہوئی تھی۔
’اہلیہ اور بیٹیوں کو گاڑی سے نکالنے بہت کوشش کی، لوگوں سے بھی مدد طلب کی لیکن کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک تیز رفتاری سے آرہا تھا اور ڈرائیور لین کی خلاف ورزی بھی کررہا تھا۔