چھیڑ چھاڑ پر اعتراض۔ حیدرآباد میں ایک خاندان پر حملہ

[]

حیدرآباد۔ لڑکی سے چھیڑچھاڑ پر اعتراض کرنے والے خاندان پر حملہ کیا گیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے نارسنگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نیملی نگر سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی اتوار کو اپنے گھر کے قریب واقع دکان گئی ہوئی تھی۔اس وقت سریش اپنے دوستوں کے ساتھ وہاں پہنچا اور اس نے لڑکی کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی اور اس پر پانی ڈال دیا۔

 

لڑکی نے اپنے گھر والوں سے اس بات کی شکایت کی جس پر پیر کے دن لڑکی کے ماں باپ‘ نوجوانوں سے بات چیت کے لئے پہنچے۔ ان کے درمیان بحث تکرار ہوئی اور برہم سریش اور اس کے ساتھیوں نے لڑکی کے باپ کے گلے پر تیز دھار خنجر سے وار کردیا اور مداخلت پر لڑکی کی ماں پر بھی حملہ کیا گیا ساتھ ہی لڑکی اور اس کے بھائی پر بھی حملہ کیا گیا۔

 

زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے سریش پراوین اور ان کے سبتیوںٹکو گرفتار کرلیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *