[]
گورکھپور (رفیع نعمانی ) کل بروز جمعہ بعد نماز عشاء محلہ جامعہ نگر گورکھپور کی جامع مسجد میں ایک تقریب بسلسلہ تکمیل ناظرہ قرآن کریم منعقد ہوئی ۔جس میں مولانا سراج الدین قاسمی سابق استاذ انجمن اسلامیہ خونی پور گورکھپور کی پوتیوں اور مولانا افضال الحق کی بیٹیوں 10/سالہ خدیجہ خاتون اور 8/سال کی آمنہ خاتون نے خوبصورت لب ولہجہ اور تجوید کی رعایت کے ساتھ ناظرہ قرآن کریم مکمل کیا ۔ان معصوم بچیوں کو ناظرہ ان کے دادا جان مولانا سراج الدین قاسمی صاحب نے خود اپنےپاس ہی تجوید کی مکمل رعایت کے ساتھ مکمل کرائی ہے۔
اس نورانی مجلس میں شرکاء کرام میں مولانا عبید اللہ قاسمی مہتمم دار العلوم گورکھپور مولانا ضیاء الدین قاسمی استاذ الجامعۃ الاسلامیہ جامعہ نگر مفتی محمد طاہر قاسمی استاذ مدرسہ دار الایمان گورکھپور حافظ عبد الحق استاذ دار العلوم گورکھپور حاجی کلیم اللہ صاحب کے علاوہ دیگر لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے ان بچیوں کے روشن مستقبل کی دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا رفیع نعمانی نے منظوم ہدیۂ تہنیت پیش کیا ۔مولانا عبید اللہ قاسمی نے فضیلت قرآن کے موضوع پرمختصر مگر جامع خطاب کیا مولانا قاسمی کی دعاپر مجلس کا اختتام ہوا مجلس کے آخر میں مولانا افضال الحق نے حاضرین کو شیرینی تقسیم کرکے شکریہ ادا کی